Saturday, July 27, 2024

مری ، غیرقانونی تعمیرات کیس میں عدالت نے تمام افسران کی فہرست طلب کر لی

مری ، غیرقانونی تعمیرات کیس میں عدالت نے تمام افسران کی فہرست طلب کر لی
February 13, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) مری میں غیرقانونی تعمیرات کیس میں سپریم کورٹ نے تمام افسران کی فہرست طلب کر لی ۔
مری میں غیر قانونی تعمیرات پر ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رزاق مرزا نے عدالت کو بتایا کہ ایک سو چالیس عمارتوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا ۔ اٹھاسی مالکان نوٹس پر ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہوئے ۔ بازار میں تیس فٹ تک بلند عمارتیں تعمیر کرنے کی اجازت ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ قانون کس نے اور کب بنائے؟ تھا ۔
اس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ قانون 2005 میں بنایا گیا ۔ مری میں سات منزلہ دس عمارتین ہیں ۔ چھپن عمارتیں رہائشی چراسی کمرشل ہیں ۔ 107 عمارتوں کو قانون کے دھارے میں نہیں لایا جا سکتا ۔ تمام چار سو چالیس عمارتوں کے مالکان کو نوٹس جاری کر چکے ہیں ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ جب غیر قانونی عمارتیں بن رہی تھیں تب افسران کہاں تھے ؟ چیف جسٹس نے متعلقہ موجودہ اور سابق افسران کے فہرست مانگ لی ۔
سماعت میں موجود ڈی سی راولپنڈی نے عدالت کو بتایا کہ 2005 میں بھی سوموٹو لیا اور ستائیس عمارتین گرائی گئیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جب یہ عمارتیں غیر قانونی طریقے سے قائم کی گئ مجاز حکام نے ایکشن کیوں نہیں لیا ؟ ۔ غیر قانونی عمارتوں کے مالکان کو بھی سنا جائے گا ۔ مری انتظامیہ کی رپورٹ پر اگر کسی کو اعتراض ہے تو جواب داخل کرے ۔
عدالت نے لوکل انتظامیہ کی جانب سے اشتہارجاری کرنے اور پبلک نوٹس کے بعد متعلقہ لوگوں کو ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کی ہدایت کی ۔ اس کے بعد کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی ۔ ..