Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مری: تین روز قبل ہونیوالی بارش سے پگھلی برف کے نظاروں کو دیکھنے کیلئے سیاحوں کی آمد میں اضافہ

مری: تین روز قبل ہونیوالی بارش سے پگھلی برف کے نظاروں کو دیکھنے کیلئے سیاحوں کی آمد میں اضافہ
December 26, 2015
مری (نائنٹی ٹو نیوز) ملکہ کوہسار کی یخ بستہ ہواؤں کا لطف اٹھانے لوگوں کی بڑی تعداد نے مری کا رخ کر لیا۔ لوگ پگھلی برف کے نظاروں اور مجسموں سے خوب لطف اٹھا رہے ہیں۔ ملکہ کوہسار مری میں تین روز قبل ہونے والی برفباری کے بعد سیاحوں کی آمد بڑھ گئی ہے۔ سیاح ان حسین نظاروں سے خوب لطف اٹھا رہے ہیں، ہر کوئی برف کے مجسموں کے ساتھ تصویریں بناتا دکھائی دے رہا ہے۔ مری میں آنے والے جوڑے بھی حسین لمحات کو عکسبند کرتے نظر آتے ہیں جبکہ جگہ جگہ فیملیز اور دوست ٹولیوں میں بیٹھے بار بی کیو بنانے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مری کی کھلی فضاؤں میں بیٹھ کر بار بی کیو اڑانے کا مزہ ہی اپنا ہے۔ سردی میں شدت کے باوجود سیاحوں نے مری کی رونقوں کو بڑھا دیا ہے۔