Saturday, July 27, 2024

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی جاتی امرا میں ولیمہ کی تقریب

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی جاتی امرا میں ولیمہ کی تقریب
December 18, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تقریب جاتی امرا میں ہوئی، مہمانوں کی مزیدار کھانوں سے تواضع کی گئی۔

جنید صفدرکی دعوت ولیمہ کے لیے جاتی امرا میں خوبصورت پنڈال سجایا گیا۔ مہمانوں کا استقبال دولہا کے والد اور والدہ نے خود کیا۔

میاں شہباز شریف تقریب میں شرکت کے لیے آئے تو مریم نواز نے خود چچا کا استقبال کیا۔ حمزہ شہباز بھی تقریب میں موجود تھے اور کافی خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

تقریب میں شہبازشریف توجہ کا مرکز بنے رہے، مہمانوں نے ان کے ساتھ تصاویر بنائیں، کچھ خواتین نے سلفیاں بھی لیں۔

مریم نواز نے ولیمے کے موقع پر بھی دیدہ زیب لباس زیب تن کیا اور ایک بارپھرمحفل کی جان بنی رہیں۔ ولیمہ کے موقع پر دولہا اور دلہن کی خصوصی تصویر بھی جاری کی گئیں۔

دعوت ولیمہ میں سیاسی رہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں مہمان شریک ہوئے، جن کی مٹن قورمہ، چکن بریانی، سوپ اور گاجر کے حلوے سے تواضع کی گئی۔