Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مریم نواز کی پیشی کے موقع پر بدترین ٹریفک جام نے شہریوں کو عذاب سے دوچار کیے رکھا

مریم نواز کی پیشی کے موقع پر بدترین ٹریفک جام نے شہریوں کو عذاب سے دوچار کیے رکھا
July 5, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) مریم نواز کی جے آئی ٹی پیشی کے موقع پر متوالوں کے رنگ بھی نرالے رہے،،،ڈنڈا بردار ریلی نکالی،،،پولیس کو آنکھیں بھی دکھائیں،،،عابد علی گاڑی پر چڑھ کرناچتے رہے،،،مرکزی شاہراہوں پربدترین ٹریفک جام نے شہریوں کو عذاب سے دوچار کیے رکھا،،، طلبا اورمریض بھی دہائیاں دیتے رہے۔

وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی۔۔شہر شہر سے متوالوں کی بڑی تعداد جوڈیشل اکیڈمی پہنچی۔۔اسلام آباد سے وزیرمملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری۔۔راولپنڈی سے میئر سردار نسیم اورحنیف عباسی۔۔ جبکہ فیصل آباد سے وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کی قیادت میں کارکنوں کے قافلے آئے۔۔کارکنوں کو پرجوش کرنے کےلئے عابد شیر علی گاڑی کے اوپر کھڑے ہوکررقص بھی کرتے رہے۔

مریم نواز سے اظہار یکجہتی کےلئے خواتین کارکن بھی بڑی تعداد میں جوڈیشل اکیڈمی کے باہر موجود تھیں۔۔ارکان پارلیمنٹ ماروی میمن۔۔مائزہ حمید بھی خواتین کارکنوں کے ہمراہ رہیں۔۔اس موقع پرکارکن مریم نواز کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔۔ پولیس کے ساتھ توتکرار بھی چلتی رہی۔

راولپنڈی کے نوازشریف پارک سے لیگی کارکنوں نے ڈنڈا بردار ریلی بھی نکالی۔۔ جس کے باعث مری روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔۔ ایمبولینس بھی پھنس گئی۔۔دوسری جانب پولیس کی جانب سے ایکسپریس وے کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا۔۔ فیض آباد سے زیروپوائنٹ کو جانیوالی ٹریفک گھنٹوں رکی رہی۔ ۔راستے بند ہونے سے سرکاری ملازمین سمیت عام شہری بھی رل گئے۔۔امتحان کےلئے جانے والے طلبہ کو پیپر کی پریشانی ستاتی رہی۔

وزیراعظم کی صاحبزادی کی پیشی کے موقع پر پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔۔ جوڈیشل اکیڈمی کو جانیوالے راستوں پر جگہ جگہ پولیس اہلکار تعینات رہے۔