Friday, February 3, 2023

مریم نواز کی میڈیا کو دھمکیاں ان کی اظہار رائے کی آزادی کے دعوؤں کے جھوٹ کا ثبوت ہے ، شبلی فراز

مریم نواز کی میڈیا کو دھمکیاں ان کی اظہار رائے کی آزادی کے دعوؤں کے جھوٹ کا ثبوت ہے ، شبلی فراز

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات اور سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ مریم نوازکی میڈیا پر الزام تراشیاں اور دھمکیاں ان کے اظہار رائے کی آزادی کے دعوؤں کے جھوٹ اور بہروپ ہونے کا ثبوت ہے۔

اپنے ٹویٹ میں شبلی فراز نے کہا کہ  ان کو وہی میڈیااچھا لگتا ہے جو ان کے گیت گائے، انکے دور حکومت میں قوم ایک اخبار کا چند صفوں پر آنا ابھی تک نہیں بھولی، ‏پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار کے بنیادی، آئینی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ ہم میڈیا کے ساتھ کھڑے ہیں اور آزادی صحافت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔