مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی

کراچی ( 92 نیوز)مریم نواز کراچی پہنچ گئیں ، شرجیل میمن کی بم پروف گاڑی میں مزارقائد اور محترمہ فاطمہ جناح کی قبر پرحاضری دی جہاں انہوں نے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔
مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی مریم نواز کے ہمراہ مزار قائد پر پہنچی ، لیگی کارکنوں کا قافلہ اونٹوں پر آیا ۔