مریم نواز کی ضمانت منسوخی بارے نیب درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور (92 نیوز) نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت نے درخواست 15 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔
نیب لاہور نے مؤقف اپنایا کہ مریم نواز ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں اور چودھری شوگر ملز سمیت دیگر انکوائریز میں تعاون نہیں کر رہیں۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ مریم نواز کی ضمانت منسوخ کی جائے۔
درخواست پراسکیوٹر جنرل نیب کی وساطت سے درخواست دائر کی گئی ہے۔