Sunday, October 2, 2022

مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی
لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی ۔ عدالت نے مریم نواز کے وکلاء کو  نیب کا جواب پڑھ کر کل بحث کرنے کی ہدایت  کی ۔ چودھری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار مریم نواز کی ضمانت پر رہائی کی درخواست  پر جسٹس علی باقر نجفی کی سر براہی میں دو رکنی بنچ نے  سماعت کی ۔  نیب نے درخواست ضمانت پر شق وار جواب جمع کرایا ۔ مریم نواز کی جانب سے استددعا کی گئی  والد بہت علیل ہیں ، دیکھ بھال کیلئے انسانی بنیادوں پر ضمانت منظور کی جائے ۔ دوران سماعت مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ مریم جسمانی ریمانڈ  مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ، ان سے جو تفتیش کرنی تھی کی جا چکی ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ نیب کا جواب پڑھ لیں ، اس کے بعد بحث کر لیں  ، عدالت نے سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی۔