Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی، مسلم لیگ ن نے حکمت عملی تیار کرلی

مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی، مسلم لیگ ن نے حکمت عملی تیار کرلی
July 1, 2017

اسلام آباد(92نیوز)مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی مسلم لیگ ن نے حکمت عملی تیار کرلی۔ وزیراعظم کی صاحبزادی بغیر پروٹوکول جوڈیشل اکیڈمی آئینگی۔ پارٹی کی خواتین کارکن استقبال کےلئے موجود ہونگی۔

تفصیلا تکےمطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز 5جولائی کو پیش ہونگی۔ ذرائع کے مطابق ان کی پیشی کے حوالے سے مسلم لیگ ن نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ مریم نواز وزیراعظم ہاﺅس سے بغیر پروٹوکول جوڈیشل اکیڈمی پہنچیں گی۔ ان کے ہمراہ وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ہونگی ۔اس موقع پر سکیورٹی کے ا نتہائی سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ مسلم لیگ ن نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پارٹی کی خواتین ونگ کی صدور کو ٹاسک سونپ دیئے ہیں۔ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد کو جوڈیشل اکیڈمی لایا جائے مریم نواز کے آنے پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے۔ دوسری جانب 5جولائی سے پہلے ریڈزون اور جوڈیشل اکیڈمی کو جانیوالے راستوں پر مریم نواز کےلئے خیر مقدمی بینرز بھی لگائے جائینگے۔