Sunday, October 2, 2022

مریم نواز کی این اے 125 سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی درخواست

مریم نواز کی این اے 125 سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی درخواست
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے حلقہ این اے 125 سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی درخواست دے دی ۔ درخواست کےمطابق مریم نواز این اے 125 سے دستبردار ہو رہی ہیں ، مریم نواز حلقہ این اے 125 سے آزاد امیدوار تھیں اور انہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے پنسل کا نشان الاٹ کیا گیا تھا۔ این اے 125 میں مریم نواز کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد نے کرنا تھا، عام انتخابات  2013 میں نواز شریف اس حلقے سے منتخب ہو کر وزیراعظم بنے تھے ، نوازشریف کی نااہلی کے بعد  کلثوم نواز بھی  اسی حلقے سے جیتی تھیں ۔ دوسری جانب این اے 136 میں مسلم لیگ ن کو ایک اور زبردست جھٹکا لگا ہے ، حلقہ سے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں پارٹی کو خیرباد کہا اور پی ٹی آئی کے امیدوار اسد کھوکھر کی حمایت کا اعلان کردیا۔