Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مریم نواز کو خود کو دختر رسولؐ کی طرح کہنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

مریم نواز کو خود کو دختر رسولؐ کی طرح کہنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا
March 12, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز) مریم نواز شریف کوخود کو دختر رسولؐ کی طرح کہنے پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اپنی تقریر میں اپوزیشن کو کفار مکہ سے ملانے پر لوگوں کی جانب سے معافی کا مطالبہ زور پکڑگیا ہے۔

سوشل میڈیا کے صارفین نے کہاکہ مریم نواز نے اپنےوالد نواز شریف کو مقدس ہستیوں سے ملاکر تمام حدیں پارکردیں۔

ایک ٹویٹر صارف کا کہنا ہے کہ خود کو حضرت فاطمہؓ سے ملانا اور نبی پاکؐ  کی مثالیں دینا توہین ہی ہے ، مریم نواز کو کوئی اندازہ نہیں کہ وہ کیا بات کررہی ہیں ۔

میمونہ خٹک نامی خاتون کا کہنا ہے مریم نواز نے ایسا بیان دے کر اپنی سیاسی زندگی کا غلط ترین کارڈ کھیلا ہے، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا ۔

منزہ کا کہناتھا کہ مریم اس طرح کے بیانات دے کر ملک میں تشدد کی راہ ہموار کررہی ہیں ۔عادل منصور نے مریم نواز سے درخواست کی کہ وہ اپنے سیاسی کھیل میں مذہب کو استعمال نہ کریں ۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا جارہاہے کہ سیاست میں مذہب کو کسی طور استعمال نہیں کرناچاہیے۔