Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مریم نواز کو جوڈیشل اکیڈمی پہنچتے ہی ایس ایس پی سپیشل برانچ کے سلیوٹ کا نذرانہ پیش کیا گیا

مریم نواز کو جوڈیشل اکیڈمی پہنچتے ہی ایس ایس پی سپیشل برانچ کے سلیوٹ کا نذرانہ پیش کیا گیا
July 5, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم ہاؤس سے ماں کی دعائیں لے کر روانہ ہونے والی دختر اول مریم نواز کو جوڈیشل اکیڈمی پہنچتے ہی ایس  ایس پی سپیشل برانچ کے سلیوٹ کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ یہی نہیں ارسلہ سلیم نے مریم نواز کے ہاتھوں سے گرنے والا پین بھی زمین سے اٹھا کر دیا ۔ ادھر عمران خان کا کہنا ہے مریم نواز کو ملنے والا پروٹوکول ناقابل فہم اور قوم کے ساتھ مذاق ہے۔

جے آئی ٹی میں پیشی کیلئے مریم نواز کی گاڑی ان کے داماد راحیل منیر نے ڈرائیو کی۔ مریم نواز فرنٹ سیٹ پر جبکہ عقبی نشست پر انکے بھائی حسن اور حسین نواز بیٹھے تھے۔ شریف خاندان کے بچوں کی گاڑی پورے طمطراق کے ساتھ جوڈیشل اکیڈمی کے گیٹ پر رکی ۔

گاڑی کا دروازہ کھلا تو سبز دوپٹہ اوڑھے مریم نواز نمودار ہوئیں۔ دختر اول کو دیکھتے ہی گریڈ اٹھارہ کی ایس پی سپیشل برانچ ارسلہ سلیم نے پہلے تو انہیں سیلوٹ کیا پھر اچانک ایسی جھکیں جیسے مریم نواز پاؤں چھونے لگی ہوں ۔

درحقیت ارسلہ سلیم کی عقابی نگاہوں نے دختراول کےہاتھوں سے گرا پین دیکھ لیا تھا جو انہوں نے فورا زمین سے اٹھا کر انہیں تھما دیا۔ مریم نواز مسکرائیں اور بے اعتنائی کیساتھ پین گاڑی میں پھینک دیا۔ پھر وہ وزرا اور پروٹول کے جھرمٹ میں جوڈیشل اکیڈمی میں داخل ہو گئیں ۔