مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو چوتھی بار بھی وزیر اعظم بنائیں گے

لاہور (92 نیوز) حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے این اے 120 کےضمنی الیکشن میں امیدوار کلثوم نواز کی انتخابی مہم شروع کردی۔ انتخابی مہم کےآغاز پر مریم نواز کا کہنا تھا نواز شریف کو چوتھی بار بھی وزیر اعظم بنائیں گے ،حافظ میاں نعمان کو این اے 120 کی کمپین کو منظم کرنے کی ہدایت کردی گی ۔
مسلم لیگ ن وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے سکتے اور سوگ کی کیفیت سے باہر نکل آئی ۔
مہم کے آغاز پر مریم نواز کو جلوس کی صورت میں جاتی امرا سے ماڈل ٹاون لایا گیا۔ جہاں مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے این اے 120 کے حوالےسے اجلاس کی صدارت کی ۔
اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں انتشار و افتراق کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ مسلم لیگ ن پہلے بھی منظم تھی اور اب بھی منظم ہے۔ حلقہ این اے 120کاالیکشن کارکنوں کاہے۔ نواز شریف عوامی لیڈر ہیں جنہیں کارکنوں اور عوام کے دلوں سے نکالا نہیں جا سکتا۔
اجلاس میں سینٹر پرویز رشید ، وفاقی وزیر پرویز ملک اور لارڈ میئرکرنل مبشر بھی شریک ہوئے اورانتخابی مہم کی تفصیلات اور کلثوم نواز کی کامیابی یقینی بنانے کی حکمت عملی ترتیب دی گئی۔
حافظ میاں نعمان 2013 کے الیکشن میں این اے 120 کے کمپین انچارج بھی رہے ہیں ،حافظ نعمان نے مریم نواز کو بہتر نتائج کی یقین دہانی کروادی ہے ۔