Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مریم نواز کا بیرون ملک کوئی کاروبار نہیں، صرف ٹرسٹی ہیں: حسین نواز کی 92نیوز کے پروگرام’’ہم دیکھیں گے‘‘ میں گفتگو

مریم نواز کا بیرون ملک کوئی کاروبار نہیں، صرف ٹرسٹی ہیں: حسین نواز کی 92نیوز کے پروگرام’’ہم دیکھیں گے‘‘ میں گفتگو
April 5, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے پاناما لیکس کی تردید کر دی، کہتے ہیں کہ واویلا کرنے والوں کو بہانہ چاہیے، ان کی صرف ایک آف شورکمپنی ہے۔ مریم نوازکا کسی کمپنی میں کوئی آف شورنہیں، وہ اپنے کاروبارکے بارے میں خود جواب دیں گے، ن لیگ کے کسی رہنما کو بولنے کی ضرورت نہیں۔ پاناما لیکس پر ردِعمل دیتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کےصاحبزادے حسین نواز نے ناصرف الزامات کو مسترد کر دیا بلکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کرپشن ثابت کرنے کا چیلنج بھی دے دیا۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ’’ہم دیکھیں گے‘‘ میں اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لیکس میں کہیں بھی یہ الزام نہیں لگایا گیا کہ یہ پیسہ کرپشن کا ہے۔ حسین نوازنے اپنی بہن مریم نواز کے حوالے سے وضاحت دی کہ ان کا بیرونِ ملک کوئی کاروبارنہیں، وہ صرف ٹرسٹی ہیں۔ وزیراعظم کے صاحبزادے نے کرپشن کے الزامات ثابت کرنے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کھلا چیلنج بھی دے دیا۔ حسین نواز نے ن لیگ کے رہنماؤں کو ان کے کاروبار کے حوالے سے کسی بھی قسم کا بیان دینے سے منع کر دیا اور کہا کہ ان سے کہا جائے تو ہی بولیں۔ وزیراعظم نوازشریف کے بڑے صاحبزادے نے واضح کیا کہ آف شورکمپنی بنانا کوئی جرم نہیں، برطانیہ میں ہر دوسری کمپنی اسی طرح کام کر رہی ہے۔ ہمیں اپنے بچوں کیلئے کہیں توروٹی کمانا ہے، پاکستان میں کاروبار کرتے تب بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا۔ کوئی کرپشن نہیں کی، خود کورضاکارانہ طور پر تحقیقات کیلئے پیش کرتا ہوں۔