Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مریم نواز ن لیگ کے نائب صدر کے عہدے کیلئے اہل قرار

مریم نواز ن لیگ کے نائب صدر کے عہدے کیلئے اہل قرار
September 17, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو ن لیگ کی نائب صدارت کیلئے اہل قرار دے دیا، الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے نائب صدر کے عہدے کیخلاف  درخواست کو خارج کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے پارٹی عہدے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری  کی درخواست خارج کر دی ۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ، گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر نے سوال  کیا تھا کہ کیا مریم نواز کے نائب صدارت کےعہدہ کا الیکشن ہوا؟،وکیل ن لیگ  کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو تعینات کیا گیا ان کےعہدے کا الیکشن نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی کے وکیل حسن مان نے دلائل میں مؤقف اپنایا تھا کہ  سپریم کورٹ واضح طور پر کہہ چکی ہے کہ نااہل اور سزا یافتہ شخص پارٹی صدارت نہیں رکھ سکتا۔ الیکشن کمیشن کے ممبر خیبرپختونخوا ارشاد قیصر نے ریمارکس دئیے کہ عدالتی فیصلہ الیکشن ایکٹ نافذ ہونے سے پہلے کا ہے ، الیکشن ایکٹ میں نااہل سزا یافتہ شخص پر پارٹی صدارت یا عہدہ رکھنے کی ممانعت نہیں ہے۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کميشن نے مريم نواز پارٹی عہدہ کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنایا گیا ۔