مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنسز میں حاضری سے استثنی کی درخواست دے دی
اسلام آباد (92 نیوز) مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنسز میں حاضری سے استثنی کی درخواست دے دی۔
مریم نواز نے اپنے وکیل کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بطورپارٹی نائب صدر آزاد کشمیر الیکشن کیمپین میں مصروفیت کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکتی تاہم جگہ میرا نمائندہ عدالت پیش ہو گا۔ استدعا ہے کہ میری حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔
یاد رہے کہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی پانامہ ریفرنسز میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کل ہو گی۔