Tuesday, September 17, 2024

مریم نواز نے این اے 125اور127سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے

مریم نواز نے این اے 125اور127سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے
June 6, 2018
لاہور ( 92 نیوز) مریم نواز سیاسی بیان بازی کے بعد پارلیمنٹ میں بھی جانے کیلئے تیار ہو گئی ہیں مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 اور 127 سے انتخابات لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے ناراض رکن چودھری نثار نے حلقہ این اے 59 جب کہ حنیف عباسی نے این اے 60 سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ۔ نبیل گبول نے این اے 246 ، سردار آصف احمد علی نے این اے 137 اور این اے 138 سے نامزدگی فارم حاصل کئے ۔