Saturday, July 27, 2024

مریم نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات،اپیل پر تبادلہ خیال

مریم نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات،اپیل پر تبادلہ خیال
December 31, 2018
لاہور ( 92 نیوز) مریم نواز شریف نے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف نے  اپنے والد سے  سزا کے خلاف اپیل  سےمتعلق بھی تبادلہ خیال کیا ۔ مریم نواز شریف اپنے والد کے لئے گھر سے کپڑے اور خشک میوہ جات بھی لائیں ۔العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ۔  مجرم کی درخواست پر اسے اڈیالہ کی بجائے  کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا گیا تھا۔