Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مریم نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ، کہتی ہیں پہلی جے آئی ٹی ہے جو الزام تلاش کر رہی ہے

مریم نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ، کہتی ہیں پہلی جے آئی ٹی ہے جو الزام تلاش کر رہی ہے
July 5, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئیں ۔ تحقیقاتی ٹیم نے ان سے پونے دو گھنٹے تکسے زائد پوچھ گچھ کی گئی ۔جس کے بعد انہوں نے باہر نکل کرمیڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ تمام سوالاتوں کا جواب دے دیا۔ لیکن جے آئی ٹی نے ان کے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ ان کے خلاف کیا الزام ہے ۔

مریم نوازمسکراتےہوئےچہرے کےساتھ پُراعتماد اندازمیں جوڈیشل اکیڈمی کےاندر گئیں۔

وزیراعظم کی صاحبزادی سےجےآئی ٹی نےتقریباً دوگھنٹےتک پوچھ گچھ کی۔

مریم نوازجوڈیشل اکیڈمی سےباہرآئیں توچہرے پربہت سنجیدگی تھی۔

جوڈیشل اکیڈمی کےباہرمیڈیا سے گفتگومیں مریم نوازنے نام لیے بغیر عمران خان پرکھل کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ جےآئی ٹی نے جوپوچھا سب کا جواب دےکرآئی ہوں۔ جےآئی ٹی الزامات کی تحقیقات کیلئے بنائی جاتی ہے مگریہ پہلی جے آئی ٹی ہےجوالزام تلاش کررہی ہے۔

مریم نوازنےکہا کہ ذاتی کاروبارپرسوال پوچھنا بنتا ہےنہ جواب دینا بنتا ہےساٹھ اور اسیّ کی دھائی سےخاندانی کاروبار کے متعلق سوالات گھوم پھر رہے ہیں۔  جن لوگوں کا کوئی کاروبار نہیں۔ ان سے سوال کیوں نہیں پوچھا جاتا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ انہوں نے آخرت کے حساب کا کچھ حصہ دنیا میں ہی دے دیا ہے۔

وزیراعظم کی صاحبزادی نےکہا کہ ان کے والد پر دباؤ ڈالنےکیلئے ان کا نام ڈان لیکس میں بھی شامل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف آئین اورسویلین بالادستی  کیلئے کھڑاہے اور کھڑا رہےگا۔

اس دن سے خوف کھاؤ جب نوازشریف اپنی کہانی عوام کے پاس لےکرجائےگا

نوازشریف نے بار بار بےرحمانہ احتساب کا سامنا کیا۔

سازش کرنےوالے بھی جانتے ہیں کہ نوازشریف محب وطن ہیں، جب جب سازش ہوئی،نوازشریف پہلے سےزیادہ طاقت ورہوکر سامنے آئے۔

مریم نواز نے جوڈیشل اکیڈمی کے سامنے لمبی چوڑی تقریر کی لیکن  صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیے بغیر چلتی بنیں۔