Saturday, July 31, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

مریم نواز جلتی پر تیل کا کام کر رہی ہیں ، فرخ حبیب

مریم نواز جلتی پر تیل کا کام کر رہی ہیں ، فرخ حبیب
July 20, 2021

فیصل آباد (92 نیوز) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے مریم نواز سرٹیفائیڈ جھوٹی ہیں ۔ مریم نواز جلتی پر تیل کا کام کر رہی ہیں ۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا نوازشریف الطاف حسین ٹو بن کر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں۔ قانون سب کیلئے ایک جیسا ہے۔ بھارت فیک اکاؤنٹس کے ذریعے انفارمیشن پھیلاتا ہے۔ مریم نواز اپنے قد سے بڑی باتیں نہ کیا کریں۔ مریم صفدر ابھی انڈر 19 ٹریننگ میں ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا جن کی پرورش کرپشن کے پیسے پر ہوئی ہو ان کی سوچ چھوٹی ہوتی ہے۔ بہت جلد تفصیلات سامنے آ جائیں گی۔ جاسوسی کے معاملے میں ان کا کردار سامنے آرہا ہے۔ سوچنے والی بات ہے صرف عمران خان ہی کا فون ہیک کرنے کی کوشش ہوئی۔ فون ٹیپ کرانا نواز شریف کی تاریخ ہے۔