مریم نواز اور یوسف کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

لاہور ( 92 نیوز) مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی گئی ۔
نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کو احتساب عدالت پیش کیا ،عدالت نے فعنعں ملزموں کے جسمانی ریماند میں 14روز کی توسیع کی ۔
عدالت نے ملزموں کو 4 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا، ادھرشہباز شریف ٹانگ میں درد کے باعث احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
ایم اے او کالج چوک پر ن لیگی خواتین اور پولیس اہلکار وں میں پھر تلخ کلامی بھی ہوئی ۔