مریم نواز اور یوسف عباس کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا
لاہور ( 92 نیوز ) چودھری شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے دونوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
نیب کی جانب سے ملزموں کےجسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے مریم نواز اور یوسف عباس کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
عدالت کی جانب سے چودھری شوگر ملز کا میمورنڈم آف ایسوسی ایشن طلب کیا گیا جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ موجود نہیں لیکن ابھی فیکس کے ذریعے منگوا لیتے ہیں جس پر عدالت نے تفتیشی کی سرزنش کی ۔