Tuesday, July 27, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

مریم نواز اور بلاول بھٹو سیاسی طور پر طفل مکتب ہیں، فواد چودھری

مریم نواز اور بلاول بھٹو سیاسی طور پر طفل مکتب ہیں، فواد چودھری
July 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا، مریم نواز اور بلاول بھٹو سیاسی طور پر طفل مکتب ہیں، انہیں کشمیر کی تاریخ اور کشمیری عوام کی جدوجہد کا کچھ پتہ ہی نہیں۔

فواد چودھری نے مریم اور بلاول کی تقریروں پر ردعمل میں کہا، ان کے والدین اربوں روپے لوٹنے کے مقدمات میں ملوث اور مفرور ہیں۔

انہوں نے کہا، ان کی سیاست کا نہ کوئی نظریہ ہے اور نہ ہی کوئی مقصد، 30۔30سال حکومت کرنے و الوں کو پتہ ہی نہیں ان کی پالیسی کیا ہے۔

وزیراطلاعات مزید بولے کہ، یہ اپنے دور حکومت میں تو کلبھوشن کا نام لیتے ہوئے بھی ڈرتے تھے، جن کا پیسہ باہر ہو وہ کیسے پاکستان کے نظریے کی حفاظت کریں گے۔