Wednesday, September 18, 2024

مریم نوازکا این اے 125کی بجائے127سے انتخابات میں حصہ لینے کا امکان

مریم نوازکا این اے 125کی بجائے127سے انتخابات میں حصہ لینے کا امکان
June 9, 2018
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن نے حکمت عملی تبدیل کر لی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کا این اے ایک سو پچیس کے بجائے این اے ایک سو ستائیں سے انتخابات میں حصہ لینے کا امکان ہے۔ تخت لاہور پر قبضہ برقرار رکھنے اور پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ن لیگ نے حکمت عملی ایک بار پھر سے تبدیل کر ڈالی۔ مریم نواز نے ٹویٹ میں تبدیلی  سے متعلق کہا کہ پارٹی  میں ابھی مشاورت جاری  ہے۔ دوسری طرف سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی اب پی ٹی آئی کے عبدالعلیم خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنا نہیں چاہتے بلکہ وہ این اے ایک سو پچیس سے ڈاکٹر یاسیمین راشد کا مقابلہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے پرویز ملک این ایک سو اٹھائیس سے الیکشن لڑنے کے لئے خواہشمند ہیں لیکن ان پر حلقہ تبدیل کرنے کے لئے زور دیا جا رہا ہے۔