Tuesday, February 7, 2023

مریم اور بلاول شوپیس ہیں، فواد چودھری، پی ڈی ایم کا ٹولہ عقل سے عاری، فردوس عاشق

مریم اور بلاول شوپیس ہیں، فواد چودھری، پی ڈی ایم کا ٹولہ عقل سے عاری، فردوس عاشق

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کہتے ہیں کہ مریم اور بلاول شوپیس ہیں،معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ عقل سے عاری ہے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ تمام فیصلے نواز اور زرداری نے کرنے ہیں، بچوں سے بات کرکے وقت کیوں ضائع کرنا۔ لانگ مارچ ہوگا نہ استعفی۔ سیاست معمول پر آگئی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ نواز اور زرداری اپنے مقدموں سے نکلنا چاہتے ہیں باقی کسی معاملےسے انکی دلچسپی نہیں۔

اِدھر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے فضل الرحمٰن کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا، جعلی راجکماری اور سندھ کے شہزادے کا وقتی گٹھ جوڑ بھی جلد منطقی انجام تک پہنچے گا۔

دریں اثناء سینیٹر فیصل جاوید بولے اپوزیشن نے تحریری این آر او مانگا ساتھ ہی کہا کاش یہ زبانی مانگتے تاکہ مکر بھی سکتے۔