مریم اورنگ زیب نے وزیراعظم کو دروغ گو قرار دیدیا

اسلام آباد (92 نیوز) ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے وزیراعظم کو دروغ گو قراردیدیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے امریکا میں جیتا ورلڈ کپ کشمیر فروشی میں تبدیل ہو گیا۔ قوم جانتی ہے عمران خان نے الیکشن جیتا نہیں، بیچا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اختیار اور غیرجانبداری کو تو انہوں نے خود تباہ کیا۔ جس وزیر کو الیکشن کمیشن نے نکالا، اسے ہیلی کاپٹر پر بٹھا کر واپس آزاد کشمیر لائے۔ ملک کو آپ سے نجات دلانے کی ضرورت ہے۔