Sunday, September 25, 2022

مریم اورنگزیب کی میٹرو اورنج لائن ٹرین کے افتتاح پر شہباز شریف کو مبارک باد

مریم اورنگزیب کی  میٹرو اورنج لائن ٹرین کے افتتاح پر شہباز شریف کو مبارک باد
لاہور (92 نیوز) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے میٹرو اورنج لائن ٹرین کے افتتاح پر شہباز شریف کو مبارک باد دی۔ مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ عوام کو دنیا کی بہترین ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے والا جیل میں ناحق قید ہے، عمران خان کسی منہ سے شہبازشریف کی اورنج ٹرین کاافتتاح کررہے ہیں؟۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی انتقام کے نشے میں نیب نیازی گٹھ جوڑ نے شہباز شریف کے ہرمنصوبے کومتنازعہ بنایا، عوام جانتی ہے کہ عمران خان نے 126 ارب میں بی آرٹی کے کھڈے کھودے۔