Tuesday, October 4, 2022

مریم اورنگزیب وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر

مریم اورنگزیب وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر
اسلام آباد(92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب کو وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مقرر کردیا۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نے مریم اورنگزیب کو اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مقرر کردیا ہے ۔ انہیں سابق وزیراطلاعات پرویزرشید کے استعفے کے بعد یہ ذمہ د اریاں سونپی گئی ہیں۔ 36سالہ مریم اورنگزیب راولپنڈی سے سینیٹر طاہرہ اورنگزیب کی صاحبزادی ہیں وہ 2013ءمیں مسلم لیگ ن کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی بنیں۔ مریم اورنگزیب اس سے پہلے پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہی تھیں۔