Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مریم اورنگزیب ملک سے فرار قیادت کی گمشدگی کا اشتہار دیں، شہباز گل

مریم اورنگزیب ملک سے فرار قیادت کی گمشدگی کا اشتہار دیں، شہباز گل
May 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو لاپتہ قرار دے دیا، رد عمل میں ڈاکٹر شہباز گل نے انہیں ملک سے فرار قیادت کی گمشدگی کے اشتہار کا مشورہ دے ڈالا، فیاض الحسن چوہان بولے عمران خان پر تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے۔ معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب آپکے قائد، انکے بیٹے، بھتیجا اور داماد جو ملک سے لاپتہ ہیں انکی گمشدگی کا اشتہار دیں۔ اور ملکی دولت لوٹ کر لندن میں جو پراپرٹی بنائی اسکی واپسی کا بھی اشتہار دیں۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان مریم اورنگزیب کے بیان پر بولے وزیرِ اعظم عمران خان پر ن لیگی ترجمانوں کی تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے۔ ن لیگ کے ایک قائد اشتہاری ہونے کا تمغہ لیے لندن بیٹھے ہیں۔ دوسرے قائد لندن سے شرمندہ ہو کر پاکستان اپنے ڈرائنگ روم میں قید ہیں۔ ایسے قائدین ہوں تو دوسروں پر تنقید کرنا جچتا نہیں۔