Thursday, October 6, 2022

مریض بچوں میں کھلونے تقسیم کرنیوالا سچا سنتا کلاز

مریض بچوں میں کھلونے تقسیم کرنیوالا سچا سنتا کلاز

نیو یارک ( 92 نیوز ) انسان وہی افضل ہوتا ہے جو دوسرے کے درد کا احساس کرے اور ان کے کام آتا ہے ۔
امریکی ریاست کولاراڈو میں ڈینیل نامی نوجوان کا بھائی کینسر جیسے موذی مرض کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہارا تو اس صدمے نے اسکی زندگی بدل کر رکھ دی ۔
اس نے ایک سال کے دوران ہزاروں کھلونے اکٹھے کیے اور انہیں ریاست کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج بچوں میں تقسیم کیا۔
ڈینیل کا کہنا ہےکہ وہ ان مریض بچوں کے درد کو محسوس کرسکتا ہے ۔ایسا کرکے وہ انکے زخموں پر کچھ مرہم رکھنے کی کوشش کرتا ہے ۔