مرید عباس قتل کیس ، ڈی جی نیب سندھ کو انکوائری کا حکم

کراچی ( 92 نیوز) چیئرمین نیب نے ٹی وی اینکر مرید عباس قتل کے ملزم عاطف زمان کیخلاف ڈی جی نیب سندھ کو انکوائری کا حکم دے دیا ، ملزم کے خلاف کراچی پولیس مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کررہی ہے۔
عاطف زمان پر مرید عباس اور میڈیا کے افراد سے جعلی ٹائروں کے کاروبار کے نام پر اربوں روپے لوٹنے کا الزام ہے ، اسی کاروبار کے دوران لین دین کے تنازع پر ملزم نے اینکر مرید عباس اور اس کے دوست خضرحیات کو کراچی میں قتل کردیا تھا۔
عاطف زمان کیخلاف کارروائی عوام سے موصول ہونے والی شکایات اور کراچی پولیس سے نیب کو موصول ہونے والی درخواست کی روشنی میں شروع کی گئی ۔ ترجمان نیب نے کہا ملزم سے رقم برآمد کرکے متاثرین کو قانون کے مطابق واپس دلائی جائے گی۔