Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مریدکے میں کالعدم تنظیم کا دھرنا، اسلام آباد کی جانب مارچ روکنے کیلئے جگہ جگہ خندقیں

مریدکے میں کالعدم تنظیم کا دھرنا، اسلام آباد کی جانب مارچ روکنے کیلئے جگہ جگہ خندقیں
October 28, 2021 --- ویب ڈیسک

مریدکے (92 نیوز) مریدکے میں کالعدم تنظیم کا دھرنا جاری ہے۔ اسلام آباد کی جانب مارچ روکنے کے لیے جگہ جگہ خندقیں کھود دی گئیں۔

چناب اور جہلم کے پلوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں۔ سکیورٹی انتظامات رینجرز نے سنبھال لیے۔ دھرنے کے قریبی علاقے میں تعلیمی ادارے بند ہیں۔ انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔ راولپنڈی میں مری روڈ دوسرے روز بھی سیل کر دیا گیا۔