مریخ کے سفر پر مبنی فلم ”دی مارشین“ امریکی باکس آفس پر چھا گئی
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سرخ سیارے کے سفر پر مبنی سنسنی خیز سائنس فکشن فلم ”دی مارشین“ نے امریکہ میں نمائش کے ابتدائی دو دن میں باکس آفس پر ساڑھے پانچ کروڑ ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس فلم میں میٹ ڈیمن نے مارک ویٹنی نامی ایک ایسے خلا باز کا کردار کیا ہے جو سرخ سیارے پر پہنچ کر وہاں پھنس جاتا ہے۔
خیال رہے کہ دو برس قبل ریلیز ہونے والی فلم ”گریویٹی“ نے اکتوبر میں ریلیز کے پہلے دو دن میں پانچ کروڑ 58 لاکھ ڈالر کمائے تھے۔
اس فلم نے آسکر ایوارڈ بھی جیتا اور اب تک اکتوبر میں کسی ویک اینڈ پر ریلیز پر سب سے زیادہ کمانے والی فلم ہے۔ ”دی مارشین“ مصنف اینڈی وئیر کے ناول پر مبنی فلم ہے۔
فلم کی کہانی میں ایک خلائی مشن کو مریخ پر بھیجا جاتا ہے اور وہاں ایک طوفان کے نتیجے میں مشن کے باقی ارکان اسے وہاں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔
فلم کی تیاری کیلئے امریکی خلائی ایجنسی ناسا اور یورپی خلائی ایجنسی کے سائنسدانوں سے بھی مدد لی گئی۔