واشنگٹن ڈی سی (92 نیوز) ناسا نے مریخ کی سرزمین پر فراٹے بھرنے والی گاڑی تیار کرلی۔
ناسا کے ماہرین نے یہ گاڑی مریخ کی زمینی ساخت اور موسم کو دیکھ کر تیارکی ہے جو آنے والے برسوں میں مریخ پربھیجی جائے گی۔
پہلی نظر میں دیکھنے پر یوں لگتا ہے جیسے کسی سائنس فکشن فلم کی گاڑی زمین پر اترآئی ہو، اپنے ڈیزائن اور فیچرز کی وجہ سے یہ گاڑی سائنس فکشن گاڑیوں سے کم نہیں۔