Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مرکزی چیئرمین جئے سندھ تحریک شفیع کرنانی نا معلوم افراد کی فائرنگ میں قتل

مرکزی چیئرمین جئے سندھ تحریک شفیع کرنانی نا معلوم افراد کی فائرنگ میں قتل
April 6, 2016
کراچی (92نیوز) جئے سندھ تحریک کے مرکزی چیئرمین شفیع کرنانی مکلی بائے پاس کے قریب موٹر سائیکل پر اپنے فارم ہاﺅس پر جا رہے تھے کے تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ریکی کر کے فائرنگ کر دی۔ شفیع کرنانی کے سر پر تین گولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں تشویشناک حالت میں سول اسپتال ٹھٹھہ لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کارکنان اور شہری بڑی تعداد میں اسپتال پہنچ گئے۔ ان کی وفات کی اطلاع ملتے ہی شہر کی مارکیٹیں اور دکانیں بند کر دی گئیں۔