Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
September 16, 2019
لاہور ( 92 نیوز)  صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں،دو ہفتوں کے دوران مرغی  کا گوشت  50 روپے فی کلو گرام اضافے کے بعد 281 روپے تک پہنچ گیا۔ دو ہفتوں میں گوشت کی قیمتوں میں پچاس روپے فی کلو اضافہ ہونے سے شہری بلبلا اٹھے،کہتے ہیں حکومت کی جانب سے آئے روز مہنگائی کا بم گرایا جا رہا ہے جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹی سوئی ہوئی نظر آتی ہے۔ دکانداربھی بڑھتی ہوئی قیمت سے مایوس نظر آتے ہیں،کہتے ہیں فارم سے چکن مہنگا ملتا ہے اس لئے وہ بھی مجبور ہیں،قیمت میں اضافے کے بعد چکن 281 روپے فی کلو گرام ہو گیا،جبکہ صاف گوشت کے خواہشمند شہریوں کو تین سو روپے ادا کرنا ہوں گے۔