Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مرغی کا گوشت 35 روپے مزید مہنگا، 360روپے کلو فروخت ہونے لگا

مرغی کا گوشت 35 روپے مزید مہنگا، 360روپے کلو فروخت ہونے لگا
April 2, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت پر لگا کر اڑنے لگی۔ ریٹیل مارکیٹ میں فی کلو مرغی 360 روپے کی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سونے کا انڈہ دینے والی مرغی کا تو سنا تھا مگر کراچی میں اب سونے کے بھاو مرغی کا گوشت بھی بک رہا ہے۔ مرغی کی طلب اور رسد کا کھیل کھیل کر پولٹری فارم ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ مرغی کا گوشت 35 روپے مزید مہنگا ہو کر 360 روپے فی کلو ہو گیا اور زندہ مرغی دو سو بیس روپے کلو کے حساب سے فروخت ہونے لگی۔ دکان داروں کا کہنا ہے کہ وہ مہنگی مرغی بیچنے پر مجبور ہیں۔ انھیں بھی مہنگی مرغی مل رہی ہے۔ واضح رہے کہ پولٹری فارم ایسوسی ایشن نے طلب اور رسد کا بہانا بنا کر گزشتہ دو ہفتوں میں مرغی کی قیمت میں ایک سو تیس روپے کا اضافہ کردیا ہے۔