Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مرغیوں کو دی جانے والی فیڈ ٹھیک ہے تو یہ خوش آئند ہے ، چیف جسٹس

مرغیوں کو دی جانے والی فیڈ ٹھیک ہے تو یہ خوش آئند ہے ، چیف جسٹس
March 9, 2018

لاہور (92 نیوز) سپریم کورٹ رجسٹری میں مرغیوں کو دی جانیوالی خوراک کے از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سیکرٹری لائیو سٹاک کو فوری پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
عدالتی معاون نے بتایا کہ مرغیوں کو دی جانیوالی فیڈ سے گوشت پر اثر نہیں ہوتا۔ مرغیوں کو دی جانیوالی فیڈ ٹھیک ہے۔
عدالتی معاون کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مرغیوں کی خوراک انہی کی آلائشوں سےتیار کی جاتی ہے۔
رپورٹ میں تجویز دی گئی کہ کوشش کی جانی چاہیے کہ مرغی کی تیاری کے آخری دنوں میں یہ فیڈ نہ دی جائے۔
اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ فیڈ ٹھیک ہے تو یہ خوش آئند ہے ۔ لگتا ہے کہ ہم اچھے نتائج کے لیے کافی قریب پہنچ چکے ہیں۔
چیف جسٹس نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ انتڑیوں سے نکلنے والے تیل کی بازار میں فروخت روکی جائے اور مرغیوں کی انتڑیوں کی تیل کی فروخت پر پابندی کے لیے قانون سازی کی جائے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جو چیز میں اپنے بچوں کو نہیں کھلا سکتا وہ قوم کے بچوں کو بھی نہیں کھلانے دوں گا۔