Tuesday, November 29, 2022

مرغن کھانوں کے دلدادہ نوازشریف جیل کے پرہیزی کھانوںسے تنگ آگئے

مرغن کھانوں کے دلدادہ نوازشریف جیل کے پرہیزی کھانوںسے تنگ آگئے
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں پرہیزی کھانے کھا کر اکتا گئے ۔ نواز شریف جو عمدہ اور لذیز کھانوں کے دلداہ ہیں ، کو جیل مینوئل کے مطابق دیے جانے والے کھانے بالکل پسند نہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ذاتی معالج سے جہاں پھیکے کھانوں کی شکایت کی وہاں پر وہ دال سبزی سے بھی تنگ آ گئے ۔ سابق وزیر اعظم کے ڈاکٹروں کے مطابق جیل کا ماحول نواز شریف کیلئے کسی صورت موافق نہیں کیونکہ نواز شریف کو گردے کی خرابی کا عارضہ لاحق ہے ،ان کے جسم میں پانی کی کمی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ، ناقص اور جیل کے کھانے بھی نواز شریف کی طبیعت کیلئے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔