Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مرس وائرس کے خطرے سے باہر نکل آئے ہیں: جنوبی کورین حکومت کا اعلان

مرس وائرس کے خطرے سے باہر نکل آئے ہیں: جنوبی کورین حکومت کا اعلان
July 29, 2015
لاہور (92نیوز) جنوبی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ مرس (مڈل ایسٹ ریسپاریٹری سنڈروم) کے خطرے سے باہر نکل آئے ہیں۔ 2ماہ قبل جب جنوبی کوریا میں مرس وائرس کا پہلا کیس رجسٹرڈ ہوا تھا تب سے اب تک 36افراد موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں۔ مرس وائرس کا سب سے پہلے سعودی عرب میں پتہ چلایا گیا تھا، بعدازاں دنیابھر میں اس کے ہزاروں کیس سامنے آئے۔ جنوبی کوریا میں اس وائرس کی موجودگی کا اس وقت پتا چلا جب رواں سال مئی میں مشرق وسطیٰ سے سفر کر کے آنے والا ایک شخص اس میں مبتلا پایا گیا۔ جنوبی کوریا کی وزارت صحت کے مطابق ابھی تک 12افراد زیرعلاج ہیں جن میں سے صرف ایک میں مرس وائرس مثبت آیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 4جولائی کے بعد سے اب تک کوئی نیا کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں مرس وائرس سے ہزاروں سکول بند کر دیئے گئے تھے، لوگوں کے کاروبار تباہ ہو گئے تھے اور اس کا سب سے زیادہ جنوبی کوریا کی سیاحت کی انڈسٹری پر پڑا تھا کیونکہ بیرون ممالک سے لوگوں نے جنوبی کوریا کا سفر کرنا چھوڑ دیا تھا۔ جنوبی کوریا کی وزیراعظم ہوانگ کیوآن نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اگرچہ مرس وائرس سے نجات پانے کا اعلان قبل از وقت ہے تاہم ہم چاہتے ہیں کہ عوام اپنی نارمل زندگی کی طرف لوٹ آئیں، حکومت مرس وائرس پر قابو پانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ ماہرین صحت کے مطابق مرس وائرس سارس (سیور اکیوٹ ریسپاریٹری سنڈروم) کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔