Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مرسی حکومت کا تختہ الٹنے کے 3سال بعد مصر میں عام انتخابات کا اعلان کردیا گیا

مرسی حکومت کا تختہ الٹنے کے 3سال بعد مصر میں عام انتخابات کا اعلان کردیا گیا
August 31, 2015
قاہرہ (ویب ڈیسک) مصر میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پہلا مرحلہ 18 اور 19 اکتوبر جبکہ دوسرا مرحلہ 22 اور 23 نومبر کو ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق مصر میں پارلیمانی انتخابات کے نظام الاوقات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دو مراحل پر مشتمل انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ اٹھارہ اور انیس اکتوبر ہوگی۔ انتخابات کی تاریخ کا اعلان مصر کی ہائی الیکشن کمیٹی کے سربراہ ایمن عباس نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔ ایمن عباس کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں چودہ ولایتوں میں اٹھارہ اور انیس اکتوبرکو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں 13ولایتوں میں بائیس اور تئیس نومبر کو پولنگ ہو گی۔ مصر میں فوجی جنرل عبدالفتح السیسی کی جانب سے منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے تین سال بعد انتخابات کرائے جا رہے ہیں جبکہ محمد مرسی کی جماعت کو کالعدم قرار دیدیا گیا ہے۔ پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کے بعد دو ہزار تیرہ میں آرمی چیف عبدالفتح السیسی نے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا اور خود ملک کے صدر بن گئے۔