Saturday, July 27, 2024

مردم شماری کا دوسرامرحلہ  کل سے شروع، سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل

مردم شماری کا دوسرامرحلہ  کل سے شروع، سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل
April 24, 2017
اسلام آباد(92نیوز)مردم شماری کا دوسرامرحلہ  کل سے شروع سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، سامان متعلقہ اضلاع میں پہنچا دیا گیا چیف کمشنر شماریات آصف باجوہ کہتے ہیں کہ پہلے مرحلے میں پانچ ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں جن کا ازالہ کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق مردم شماری کے پہلے مرحلےکے اختتام پر چیف کمشنر شماریات آصف باجوہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ مردم شماری کے پہلے مرحلے میں پانچ ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں جن کا ازالہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں مردم شماری کی ٹیم پر خودکش حملہ ہوا جبکہ مانسہرہ میں مردم شماری کے عملے کی گاڑی حادثے کی شکار ہوئی جبکہ بلوچستان کے علاقے کیچ میں مردم شماری کے آٹھ اہلکار اغواء ہوئے جس میں سات بازیاب ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں عوام نے مردم شماری کے عملے کے ساتھ بہت تعاون کیا ہے۔ آصف باجوہ نے کہا کہ مردم شماری کا دوسرا مرحلہ پچیس اپریل سے شروع ہو گا جس میں راولپنڈی اسلام آباد کے ساتھ ستاسی اضلاع میں مہم شروع کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کے ایک ایجنسی میں مردم شماری کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے جبکہ باقی چھ میں دوسرے مرحلے میں مردم شماری کی جائے گی۔ چیف کمشنر شماریات نے کہا کہ مردم شماری کے دوسرے مرحلے کیلئے سیکورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور سامان متلعقہ اضلاع میں پہنچا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے پہلے مرحلے کا ڈیٹا فوج کی نگرانی میں پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔