Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مردان :  گیارہ برس کی معصوم بچی سوارہ کی قبیح رسم کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی

مردان :  گیارہ برس کی معصوم بچی سوارہ کی قبیح رسم کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی
July 30, 2016
مردان(92نیوز)مردان کے علاقہ تخت بھائی میں گیارہ سال کی " حوا کی بیٹی" سوارہ کی قبیح رسم کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی۔ پولیس نے گیارہ سالہ لڑکی اور دس سالہ لڑکے کو تحویل میں لے لیا۔ لڑکی سوارہ کرنے کے الزام میں نو افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق غلطی کسی اور کی سزا حوا کی بیٹی کو ایسا ہی کچھ ہوا مردان کے علاقہ تخت بھائی میں جہاں لڑکی کے بھائی کلیم شاہ نے پسند کی شادی کی تودونوں خاندان ایک دوسرے کے دشمن بن گئے۔ تنازع ختم کرانے کےلئے جرگہ ہوا اور پسند کی شادی کرنے والے کلیم شاہ کی گیارہ سالہ بہن کو سوارہ میں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ جہاں نوشہرہ میں اس کی دس سالہ لڑکے عثمان سے شادی کرانا تھی۔ مردان پولیس نے سوارہ کی اس قبیح رسم کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی اور آٹھ افراد کو گرفتارکرلیا۔تخت بھائی پولیس نے نوشہرہ میں کارروائی کرکے سوارہ کی گئی لڑکی اوراسکے ممکنہ دس سالہ دلہا کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے لڑکی کے والد سید شاہ اس کی والدہ، بھائیوں قابل شاہ ، محترم شاہ، کلیم شاہ، عثمان کے والد عمرشاہ، بھائی حسن شاہ اورجرگہ کے ارکان سمیت آٹھ افراد کو گرفتارکرلیاجبکہ  پولیس حوالدار سمیت پانچ افراد روپوش ہیں۔ پولیس نےپسند کی شادی کرنے والی لڑکی اور سوارہ میں دی جانے والی لڑکی کو مردان دارالامان منتقل کردیا۔