Saturday, October 1, 2022

مردان کی چارسالہ اسما کے قاتل کو عمر قید کی سزا

مردان کی چارسالہ اسما کے قاتل کو عمر قید کی سزا
مردان ( 92 نیوز ) مردان کی چار سالہ اسما کو زیادتی کے بعد قتل کرنےو الے درندے کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرم کو 10لاکھ روپے جرمانے  کی سزا بھی سنا ئی ۔مردان کی چار سالہ  معصوم بچی کو 13 جنوری 2018 کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ ملزم بچی سے زیادتی کے بعد فرار ہو گیا تھا ، پولیس نے ملزم کو فرانزک لیب کی رپورٹ میں ڈی این اے میچ کرنے کے باعث گرفتارکیا تھا ، بعدازاں ملزم نے بچے سے زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا تھا۔