Saturday, July 27, 2024

مردان واقعہ پر سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس لینے کی درخواست جمع کرادی گئی

مردان واقعہ پر سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس لینے کی درخواست جمع کرادی گئی
April 14, 2017
اسلام آباد(92نیوز)مردان  میں ولی خان یونیورسٹی میں طالبعلم کے قتل کا معاملہ۔ سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس لینے کی درخواست جمع کرادی گئی۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس طرح کا اقدام انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ تفصیلات کےمطابق مردان میں ولی خان یونیورسٹی میں طالبعلم کو تشدد کرکے قتل کرنے کے واقعہ پر سپریم کورٹ میں از خود نوٹس لینے کی درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ درخواست گزار نےمطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ  طالبعلم کی چند نامعلوم افراد کے ہاتھوں ہلاکت کا از خود نوٹس لے۔ درخواست سول سوسائٹی نیٹ ورک کے صدر عبداللہ ملک کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس طرح کا اقدام بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔یونیورسٹی کے اندر اس طرح کا واقعہ تمام معاشرے کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ گزشتہ روز عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں ہنگامہ آرائی ‘ فائرنگ سے مشعال نامی طالب علم جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے، مقتول مشعال شعبہ ابلاغ عامہ کا طالب علم تھا ۔ واقعہ کے بعد یونیورسٹی غیر معینہ مدت تک بند کر دی گئی ہے ۔