Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مردان : نادرا آفس پر خودکش دھماکا‘ 18 افراد جاں بحق‘ متعدد زخمی

مردان : نادرا آفس پر خودکش دھماکا‘ 18 افراد جاں بحق‘ متعدد زخمی
December 29, 2015
مردان (92نیوز) مختصر امن کے بعد مردان پھر لرز اٹھا۔ دوسہرہ چوک میں نادرا آفس کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مردان آج اس وقت زوردار بم دھماکے سے گونج اٹھا جب ایک خودکش حملہ آور نے نادرا کے دفتر کے اندر گھسنے کی کوشش کی۔ خودکش حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں گیٹ پر تعینات گارڈ شہید ہو گیا۔ ڈی پی او فیصل شہزاد نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا اور موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور گیٹ سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں اب تک 18 افراد جاں بحق جبکہ 42 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی افراد میں کئی تشویشناک حالت میں ہسپتالوں میں منتقل کیے گئے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ریسکیو اداروں نے زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے۔ چیئرمین نادرا نے ڈی جی نادرا کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کی زیادہ تعداد شناختی کارڈ کے حصول کے لئے آنے والوں کی ہے۔ چیئرمین نادرا کا کہنا ہے کہ مردان دھماکے کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ نادرا سنیٹر میں آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ جائے وقوعہ سے 100 میٹر کے فاصلے پر پولیس لائن‘ ڈی آئی جی آفس اور دیگر حساس اداروں کے دفاتر موجود ہیں۔