Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مردان میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ

مردان میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ
November 12, 2018
مردان (92 نیوز) مردان میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ دیر بالا اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری۔ کمراٹ ،لواری ٹاپ ،بن شاہی ،عشیری درہ کے پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔ دیرلوئر میں بھی علی الصبح بادل برسے۔ مظفرآباد شہر اور گردنواح میں بارش جبکہ وادی گریس، شونٹر، رتی گلی میں برف باری  کاسلسلہ جاری ہے۔ پنڈی گھیب میں ہلکی بوندا باندی ہوئی اور کوئٹہ میں بادلوں کا راج ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، قلات سمیت دیگر شہروں  میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ راولپنڈی اسلام آباد، سرگودھا، مالاکنڈ ہزارہ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔