مردان میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے
مردان (92 نیوز) مردان میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے اور کالج چوک کو ٹریفک کے لئے بند کیے رکھا۔
مردان کے علاقہ مایارمیں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مکینوں نے سحری کے وقت احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کالج چوک میں جمع ہوکر ٹائر جلائے اور روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ مظاہرین نے پیسکو کے کسٹمر آفس میں توڑ پھوڑ بھی کی۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا ۔
پولیس کے مطابق درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ۔
گرفتار افراد میں ضلع ناظم حمایت اللہ مایار کا بھائی آصف بھی شامل ہے۔