Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مردان قتل کیس: گوجر گڑھی کے جرگہ کا پولیس کی معاونت کا فیصلہ

مردان قتل کیس: گوجر گڑھی کے جرگہ کا پولیس کی معاونت کا فیصلہ
January 22, 2018

پشاور (92 نیوز) مردان میں ننھی اسماء کے قاتل کے حوالے سے گوجر گڑھی کے گرینڈ جرگہ نے پولیس کی ہر ممکنہ معاونت کا فیصلہ کیا ہے۔
مردان میں ننھی اسماء کے قاتل دس روز گزرنے کے باوجود پولیس کی گرفت میں نہ آسکے ۔
گوجر گڑھی کے علاقہ عمائدین اور سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنمائوں پرمشتمل گرینڈ جرگہ پولیس کو دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد دوبارہ منعقد ہوا ۔
جرگہ نے پختون روایات کے بر عکس پہلی بار متاثرہ خاندان کے محلہ جندر پار سے ایک خاتون کو بھی جرگہ میں شامل کر لیا ۔
محلہ کے مزید چار مرد ممبران بھی جرگہ میں شامل کئے گئے ہیں ۔
جرگہ نے کیس میں پولیس کی اب تک کی تفتیش پر بھی غور کیا اور اس کیس کے دیگر پہلو جس میں ہیٹ کرائم بھی شامل ہے کی تفتیش میں پولیس کی مدد کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
دوسری طرف اسماء قتل کیس پر غور کیلئے ضلع کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ۔