Thursday, September 19, 2024

مردان قتل کیس ، مرکزی ملزم محمد نبی نے عدالت میں اعتراف جرم کر لیا

مردان قتل کیس ، مرکزی ملزم محمد نبی نے عدالت میں اعتراف جرم کر لیا
February 17, 2018

پشاور (92 نیوز) مردان کی ننھی اسماء کے قتل کیس میں مرکزی ملزم محمد نبی نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا ۔
مردان کے علاقہ گوجر گڑھی میں گزشتہ ماہ قتل ہونے والی چار سالہ اسماء کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہو گئی ۔
گرفتار مرکزی ملزم محمد نبی نے سینیئر سول جج مردان کی عدالت میں اعترافی بیان قلمبند کرا لیا ۔ ملزم نے نہ صرف ننھی کو قتل کرنے بلکہ اس کے ساتھ جنسی زیادتی کا بھی اعتراف کر لیا ۔
92 نیوز کو ملزم کے اعترافی بیان کی کاپی مل گئی ۔ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ اسماء کو گلی میں کھیلتے دیکھا اور بھلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا ۔ بچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا تو اس نے شور مچانا شروع کر دیا جس پرگلا دبایا اور اسے ہمیشہ کے لئے خاموش کر دیا ۔ قتل کے بعد بچی کو وہیں چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔
ننھی اسماء تیرہ جنوری کو لاپتہ ہوگئی تھی اور چودہ جنوری کو گنے کے کھیتوں سے اس کی لاش ملی تھی ۔